پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرول اور ڈیزل پر بڑا ریلیف دے دیا گیا، قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی تجویز پر اگلے 15 دن کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری ارسال کی، جس میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کمی کی تجویز دی گئی۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اوگرا کی سمری منظور کرلی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275.60 روپے سے تبدیل ہوکر 269.43، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 283.63 سے تبدیل ہوکر 272.77 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 183.71 سے تبدیل ہوکر 177.39 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 166.25 سے تبدیل ہوکر 160.53 روپے ہوگئی۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پندرہ دنوں سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ گھریلو صارفین کی قیمتوں کو اس کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے