پی ڈی ایم کیساتھ ایک قدم چلنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اب پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ ایک قدم بھی چلنے کو تیار نہیں ہے۔ اب یہ اپوزیشن اتحاد نہیں بلکہ چند ہم خیال جماعتوں کا گروپ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم پی ڈی ایم میں شمولیت کے لئے درخواست لے کر کھڑے نہیں ہوئے جو ہم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی بنیاد ہی پیپلزپارٹی نے اے پی سی میں رکھی تھی۔

پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز نے کہا حکومت پانچ سال پورے کرے اس پر تو نوٹس نہیں ہوئے۔ ہمارے دروازے ہر اپوزیشن پارٹی کیلئے کھلے ہیں، پارلیمنٹ میں جو بھی چیز حکومت کیخلاف ہوگی اپوزیشن پارٹیوں کا ساتھ دیں گے، پی ڈی ایم سے متعلق ہمارے تحفظات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے