پی ٹی آئی کے منتخب ارکان عوام سے دور بھاگتے ہیں، ایمل ولی

چارسدہ (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منتخب ارکان عوام سے دور بھاگتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں باچا خان اور ولی خان کی برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سربراہ  ایمل ولی خان نے کہا کہ بانی پی آٹی نے کہا ہے کہ پختونخوا کے وہ حلقے کھولے جائیں جہاں پی ٹی آئی ہاری ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پختونخوا کے تمام حلقے کھولے جائیں، 12 سال سے انہیں حکومت سے باہر رکھا جارہا ہے، اے این پی عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے منتخب ارکان اسمبلی عوام سے دور بھاگتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے