لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہی کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی، چوہدری ظہور الہی روڈ کے گول چکر سے گرفتار ہوئے ہیں۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وہ گاڑی میں موجود ہیں جس کے بعد گول چکر کا گھیراؤ کرکے چوہدری پرویز الہی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے گزشتہ آٹھ روز سے کوششیں کی جا رہی تھیں، پولیس نے ظہور الہی روڈ کو دونوں طرف سے بند کر رکھا تھا۔ وہ اینٹی کرپشن کے مقدمے میں مطلوب تھے جس میں ان کی ضمانت خارج ہوچکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک گھر سے دوسرے گھر میں منتقل ہو رہے تھے۔
Short Link
Copied