اسحاق ڈار

پی ٹی آئی کے احتجاج کیلئے وقت کا چناؤ افسوسناک، قابل مذمت ہے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کیلئے وقت کا چناؤ افسوسناک، قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 1997 کے بعد پاکستان میں عالمی اہمیت کے حامل ایس سی او سربراہی اجلاس سے پہلے احتجاج، ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ احتجاج اور افراتفری پھیلانے کا مقصد ایس سی او کے ایجنڈے میں خلل ڈالنا ہے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج سے خطاب کے لیے پاکستان کے دورے پر آئے وزیر خارجہ کو عوامی سطح پر مدعو کرنا بھی سیاسی فائدے کے لیے قومی مفاد اور ایس سی او سربراہی اجلاس کو نقصان پہنچانے کی کھلی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے