عطا تارڑ

پی ٹی آئی کی پریشانی ہے کہ ملک ترقی نہ کر جائے، عطاء اللّٰہ تارڑ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پریشانی ہے کہ ملک ترقی نہ کر جائے، ان کے دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر کے دورے میں تاخیر ہوئی، ان عناصر کے لیے ملکی ترقی قابلِ قبول نہیں۔ لاہور میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کو پریشانی ہے کہ ملک ترقی کر گیا تو ان کے بیانیے کا کیا بنے گا، چین کی قیادت کا نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج پوری دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کر رہی ہے، دنیا بھر کے مختلف سربراہان اور مندوبین پاکستان آ رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں نے فلسطین، کشمیر اور مسلم امہ کے کاز کی بات کو سراہا ہے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ اقومِ متحدہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تقریر کو پی ٹی آئی کے لوگوں نے بھی سراہا، دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کرنے کے لیے تیار ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لے کر آئے ہیں، ورلڈ بینک کے صدر کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی معاشی پالیسی اچھی ہے، آٹے کی فی کلو قیمت 160 روپے سے 80 روپے پر آئی، ماہرینِ معیشت کہہ رہے ہیں کہ ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ریڈ زون پر دھرنے کا مقصد کارِ سرکار کو مفلوج کرنا ہوتا ہے، کسی کو امنِ عامہ سبو تاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ریڈ زون کے قریب کسی کو پھٹکنے نہیں دیں گے، پہلے پنجاب کو لوٹا گیا، اب خیبر پختون خوا کو لوٹا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کی حکومت سرکاری پیسے سے لیڈر کو خوش کرنے پر لگی ہے، سارا ملک ترقی کر رہا ہے صرف کے پی کے میں کچھ نہیں ہو رہا، اسلام آباد میں رینجرز بھی ہے، فوج بھی آ گئی ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کے قافلے سے پولیس پر آنسو گیس شیل فائر ہوئے، 120 افغانی پکڑے گئے، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے