سعید غنی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک دشمن فیصلہ کیا۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک دشمن فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کو پُرامن احتجاج کا حق ہے لیکن اس وقت پاکستان میں کانفرنس چل رہی ہے، کئی ممالک کے سربراہان آرہے ہیں، ایسے میں پی ٹی آئی نے اس قسم کے احتجاج کا اعلان کیا۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلے دھرنا دیا تھا تو چین کے صدر کا دورہ پاکستان منسوخ کرایا، آئی ایم ایف سے معاہدے کو انہوں نے خراب کرایا، ہماری سیاست اسی وقت ہوسکتی ہے جب پاکستان کے حالات اچھے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کی بات ہو تو تمام اختلافات بھلا کر ایک ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی اپنی سیاست سے دوسرے ممالک کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ کراچی کے انفرااسٹرکچر پر کام شروع ہوچکا ہے، سندھ حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے سڑکوں کی مرمت کے لیے دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے