عقیل ملک

پی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستان مخالف قرارداد منظور کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستان مخالف قرار داد منظور کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان قانونی امور، رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت ڈیجیٹل دہشت گردی پر اتری ہوئی ہے، تحریک انصاف نے لابنگ اور پی آر فَرمز ہائر کر رکھی ہیں، ایک مخصوص جماعت قوم کی آنکھ میں دھول جھونکتی رہی ہے۔ سبز ہلالی پرچم کی حفاظت ہر پاکستان کا فرض ہے، کوئی پاکستانی ملکی سالمیت ،آزادی پر آنچ نہیں آنے دے گا۔

بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں جو زیادتیاں ہو رہی ہیں اس پر امریکا نے کبھی آواز نہیں اٹھائی، امریکا کی قرارداد کے جواب میں ہماری قرارداد کی اس جماعت نے مخالفت کی۔ ہم کسی بھی ملک سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے، ہم امریکا سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، نہیں چاہتے کہ امریکا ہماری خودمختاری میں مداخلت کرے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

لگتا ہے عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ بانی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے