خواجہ آصف

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔ صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں؟

خواجہ آصف نے جواب دیا کہ میں تو حق میں نہیں کہ مذاکرات ہوں۔ صحافی نے پھر سوال کیا کہ محمود خان اچکزئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں؟ خواجہ آصف نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے ساتھ مذاکرات پر جو بات چل رہی ہے میں اس ٹیم کا ممبر نہیں ہوں۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میں کوئی جوتشی نہیں جو مجھے پتہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے