خورشید شاہ

پی ٹی آئی سے اتحاد کی صورت میں مولانا فضل الرحمن کو قیمت چکانا پڑے گی۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے اتحاد کی صورت میں مولانا فضل الرحمن کو قیمت چکانا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اتحاد کی صورت میں مولانا فضل الرحمن کو بڑی قیمت چکانا پڑے گی، مولانا زیرک سیاست دان ہیں اور پی ٹی آئی سے اتحاد کی صورت میں ان کو اپنی سیاست اور ذات بچانا پڑے گی۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معاشی حالت کو دیکھ کر بجٹ بنایا جانا چاہیے، ملک کی معیشت اس وقت بہتر نہیں ہے یہ بات سب کو پتہ ہے، ملک میں اس وقت 80 لاکھ ملازمین ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 30 فیصد اضافہ ہونا چاہئے اس کے علاوہ صحت اور تعلیم کے فنڈز میں اضافہ ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پندرہ سالوں میں پارلیمنٹ سے بھاگنے اور پارلیمنٹ کے فیصلوں کا احترام نہ ہونے کی وجہ سے مسائل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے