ایمل ولی خان

پی ٹی آئی حقیقت نہیں بلکہ ایک پروجیکٹ تھا۔ ایمل ولی خان

کراچی (پاک صحافت) ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حقیقت نہیں بلکہ ایک پروجیکٹ تھا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ چاہے وہ امریکی کانگریس ہو یا اسرائیلی اخبارات تمام چیزیں سامنے آرہی ہیں۔ پی ٹی آئی کبھی ایک حقیقت نہیں تھی، یہ ایک پروجیکٹ تھا جس کے پیچھے مغرب کا ایجنڈا ہے۔

ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ 3 صوبوں میں انتخاب نہیں مانے جارہے ہیں مگر خیبرپختونخوا کے انتخابات کو سب شفاف مانتے ہیں۔ اب کی پی ٹی آئی میں جو لوگ ہیں، وہ بانی چیئرمین کے نہیں ہیں بلکہ ادارے کے ہیں، ہمارا پی ٹی آئی سے کوئی مسئلہ نہیں، مسئلہ انہیں ہے جنہوں نے پی ٹی آئی بنائی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے ہی معلوم تھا کہ علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ ہوگا، عمر ایوب اور شبلی فراز بانی پی ٹی آئی کے لوگ نہیں ہیں جنہوں نے یہ پارٹی بنائی تھی ان کے ساتھ بھی اب مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بھر میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء کا آغاز

کراچی (پاک صحافت) سندھ بھر کے شہریوں کے لیے خوش خبری اب صوبے کی تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے