طارق فضل چوہدری

پی ٹی آئی اداروں پر حملہ آور ہورہی ہے۔ طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں پر حملہ آور ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کیا ہم نے ماضی سے سبق سیکھا، یہی بات نواز شریف کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی اس سے آگے بڑھ کر بات کر رہی ہے، یہ افسران کی تصاویر لگا کر مہم چلا رہے ہیں۔

طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ویڈیو کے بارے میں پہلے کہا کہ امریکا سے اپ لوڈ ہوئی ہے، اب جاکر بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو کو اون کیا ہے۔ یہ لوگ اداروں پر حملہ آور ہو رہے ہیں، فتنہ اور انتشار کی سیاست میں زد میں ادارے آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور عدلیہ کے ادارے قابل احترام ہیں۔ کچھ فیصلے ایسے بھی ہوئے ہیں کہ عدلیہ کو بھی ان کا دفاع کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے