فیصل واوڈا

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہئیں، یہ پلان ہے، فیصل واؤڈا

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو لاشیں چاہئیں، یہ پلان ہے، پی ٹی آئی کی لاشوں کے ڈھیر گرانے کی تیاری ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی اور پنجاب کی پولیس آمنے سامنے کھڑی شیلنگ کر رہی ہے، آپ پنجابی اور پٹھان کی لڑائی کرانے کی بات کر رہے ہیں، آپ کو سیاست کرنی ہے، سیاست کریں، گنڈاپور ایک پیادہ ہے، اس کے پیچھے ایک کہانی چل رہی ہے۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد کی بات کرتے ہیں تو بانیٔ پی ٹی آئی پہلے اپنے بیٹوں کو واپس بلا لیں، وہ پہلے خود کو ذہنی غلامی سے تو آزاد کریں، یہود کی غلامی آپ کر رہے ہیں، انگریزوں کو خط آپ لکھ رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بزدلی یہ ہے کہ آپ غریبوں کو مروانے کے لیے یہ سب احتجاج کر رہے ہیں، 2 سال پہلے بھی ہم اس دوراہے پر کھڑے تھے، پریشانی صرف یہ ہے کہ میرے اقتدار کے لیے لاشیں گرا دو۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک بات پتہ ہے کہ ملک پٹری پر چڑھ گیا ہے، معیشت بہتر ہو گئی ہے بانیٔ پی ٹی آئی کو یہی پریشانی ہے، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ معصوم پاکستانیوں کا خون بہے، حکومت کی نالائقی ہے کہ وہ ان چیزوں کو ہائی لائیٹ نہیں کر رہی۔ فیصل واؤڈا نے کہا کہ پاکستانیوں کی زندگی سے نہ کھیلیں، ان کا مسئلہ ہے کہ انہیں اقتدار چاہیے چاہے لاشیں گرا دیں، پارٹی میں کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں، جو بد معاشی اور غنڈہ گردی کی بات کر رہا ہے وہ وزیرِ اعلیٰ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے