کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہوگا، ہر جگہ پی پی ہی نظر آرہی ہے، ویسے بھی یہ دو تین ماہ ملک میں الیکشن کے ہیں۔
منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے، پی ٹی آئی مجنوؤں کی پارٹی ہے اور اب سارے مجنوں دوسری پارٹیوں میں جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سال بہت زیادہ گرم ہوگا، جیلوں میں جانے والے گرمی اور سختی برداشت نہیں کر پائیں گے، ہو سکتا ہے کہ جیلوں کی ذمہ داریاں اب ہمیں دی جائیں۔