عظمی بخاری

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی ترقی کیخلاف کام کیا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی ترقی کیخلاف کام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و لیگی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں بہتری آرہی ہے، مہنگائی کم ہورہی ہے لیکن ان کو چین نہیں آرہا، یہ بتائیں انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے کیا کیا؟۔ پنجاب کے لوگ دیکھ رہے ہیں وزیراعلی پنجاب کام کررہی ہیں اس لیے یہاں لوگوں کو احتجاج میں دلچسپی نہیں، پی ٹی آئی نے پچھلی بار بھی پولیس اہلکاروں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، یہ پر امن احتجاج کریں تو کوئی کیوں ان کو روکے گا؟ یہ صرف فساد کیلئے آتے ہیں۔

عظمی بخاری کا پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ساری سرکاری مشینری کہاں ہوتی ہے جب کے پی میں کوئی گاڑی دریا میں گرجاتی ہے، تمہیں آخر مسئلہ کیا ہے، تم بیٹھ کر کام کیوں نہیں کرتے؟ تمہیں فساد کرنے کا نہیں خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ریسکیو 1122مریضوں کے لیے رکھی گئی ہے یا فساد کے لیے؟ خیبرپختونخوا اور کرک سے آئے بچوں کا علاج معالجہ مریم نواز کرارہی ہیں، پنجاب آنے والے مریضوں کو کے پی حکومت کا گریبان پکڑ کر کہنا چاہیے کہ ہمارے وسائل ہم پر لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے