اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ملک دشمن ہے،یہ ملک میں انارکی چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کچھ ممالک ہمارے لئے معاشی، مذہبی اور اخلاقی حیثیت سے بہت اہم ہیں مذموم سیاسی مقاصد اور انارکی کیلئے ایسے بیانات دیےجاتے ہیں تاکہ کوئی سرمایہ کاری کیلئے نہ آئے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ان کو احساس ہو رہا ہے کہ ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ہے، یہ پراپیگنڈا کر کے بیانات دے کر دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس سے بڑی ملک دشمنی کوئی نہیں، ان کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہیے۔
Short Link
Copied