شہباز شریف

پی ٹی آئی 2 کروڑ افراد کو بدترین غربت میں دھکیل چکی، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے  کہپی ٹی آئی پچاس لاکھ لوگوں کو بے روزگار کرچکی ہے جبکہ 2 کروڑ افراد کو بدترین غربت میں دھکیل چکی ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس ملک کو صرف اپنے دوستوں کے لیے چلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے حالیہ بیان میں وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری معیشت کس پاتال میں جاگری ہے، مسلم لیگ ن نے شرح ترقی 5.8 فیصد پر چھوڑی تھی جبکہ عمران خان محض 3.9 فیصد شرح ترقی دکھا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کے نمائندے نے اعتراض اٹھایا ہے یہ عدد اصل سے زیادہ دکھایا گیا، پی ٹی آئی نے پہلے سال اصل 1.9 فیصد کا عدد بڑھا کر 3.3 فیصد دکھایا، پی ٹی آئی نے اس سال بھی جھوٹ بولا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ  غیر جانبدار معاشی ماہرین اس سال بھی پاکستانیوں کی حقیقی آمدن میں کمی کا بتا رہے ہیں، شرح ترقی اس سال بھی غیرحقیقی ہے، نظرثانی پر آئندہ برس کم ہوگی۔ اتنی بلند منہگائی کی شرح ہے کہ مڈل کلاس کو تباہ کرچکی ہے، صرف خوراک کی قیمتوں میں 14 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے