مریم نواز

پچھلی حکومت میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں 1 ارب کی کرپشن کی گئی۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں 1 ارب کی کرپشن کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پبلک اسکولز ری آرگنائزنگ پروگرام کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں 1 ارب کی کرپشن پر تو قومی احتساب بیورو (نیب) کا کیس بننا چاہیے۔ شہباز شریف کے بعد پنجاب میں نصاب کی تیاری اور ٹیچرز ٹریننگ کا کام بند ہے، عقلمندوں کی حکومت میں پیسے لے کر ٹرانسفر پوسٹنگ کی جاتی تھی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 5 سے 7 سال سوائے کرپشن کے صوبے میں کچھ نہیں ہوا، بچوں کی ایجوکیشن کا پیسا لوگوں کی جیب میں گیا۔ اسکولوں کے مسئلے کا حل صرف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے، تھری پیز کے ذریعے 14 ہزار اسکولوں کو بہتر بنایا جائے گا، پہلے مرحلے میں 5 ہزار 800 اسکولوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کچھ ایسے اسکول ہیں جہاں 200 بچے اور 2 ٹیچر ہیں، سرکاری اسکولوں میں بہتری لانے کےلیے ایک فعال ٹیم بنا رہے ہیں۔ جو خواب دیکھا آج اسکا آغاز ہوچکا ہے، سرکاری اسکولوں میں بھی بہترین ماحول مل جائے تو مثبت نتائج مل سکتے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اسمارٹ کلاس روم اور اسمارٹ لرننگ کا دور ہے، اسٹینڈرڈ سیٹ کیا ہے، ان کو محنت کرنی پڑے گی، ایجوکیشن بزنس کے ساتھ ایک بہت بڑی ذمے داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے