مریم اورنگزیب

پٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان عمران خان کی نوکری بچانے کی ناکام کوشش ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان اپنی نوکری بچانے کی ناکام کوشش ہے لیکن اب ان کا گھر جانا یقینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تین سال میں 15 روپے بجلی بڑھائی اور آج نوکری بچانے کے لئے پانچ روپے سستی کر دی۔ تین سال میں پٹرول 70 روپے بڑھا کر نوکری بچانے کے کئے 10 روپے سستا کر دیا ہے یہ کمی عوام کے درد اور مسائل کے احساس کی وجہ سے نہیں بلکہ تحریک عدم اعتماد کے بڑھتے خوف کی وجہ سے ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان پی پی پی کے 1970 کے اور مسلم لیگ ن کے 1990 کے اعداد و شمار استعمال کررہے ہیں۔ ن لیگ کے آخری دور حکومت میں مہنگائی 3.4 فیصد کی کم ترین سطح پر تھی، آج 20 فیصد سے زائد مہنگائی ہے، غریب لوگوں سے پوچھیں کہ مہنگائی کتنی ہے، ہندوستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مقابلے میں پاکستان میں مہنگائی دوگنا سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے