پنجاب، ٹیوٹا اداروں میں مختلف زبانوں کے کورسز متعارف کرانے کی منظوری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ٹیوٹا اداروں میں مختلف زبانوں کے کورسز متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹنگ اتھارٹی کے قیام کی تجویز پر اتفاق اور 9 شہروں میں 45 ویلڈنگ ورک شاپس بنانے کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے لیے ٹیکنیکل ٹریننگ کورسز میں جدت وقت کی ضرورت ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مضبوط فنی تعلیم کا ماڈل نظام بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے