مریم کی دستک

پنجاب کے ہر ضلع تک مریم کی دستک سروسز شروع کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہرضلع میں مریم کی دستک موبائل ایپلی کیشن کی 65 سروسز شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں دستک پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے پنجاب کے تمام اضلاع میں مریم کی دستک سروسز دسمبر تک مہیا کر نے کی ہدایت کردی۔ لاہور میں مریم کی دستک کی سروسز 40 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں اگست میں لاہور میں مریم کی دستک سروسز 65 تک پہنچ جائیں گی۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی نے مریم کی دستک پراجیکٹ توسیع پر بریفننگ دی۔

اجلاس میں دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی دستک ایپ پر سروسز کی مزید بہتری کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے