پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کو پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر جبکہ پروفیسر شاہد منیر کو وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح پروفیسر عاکف انور چوہدری وی سی یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، پروفیسر احمد شجاع وی سی یونیورسٹی آف گجرات جبکہ پروفیسر عنایت اللہ وی سی انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا تعینات کر دیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر عامر اعظم وی سی خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان اور پروفیسر زبیر اقبال وی سی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان تعینات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے وائس چانسلرز کو 4 سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے کسی بھی وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری نہیں دی، انہیں 13 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے سمریاں بھجوائی گئی تھیں۔ گورنر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق سمریاں موجود ہیں لیکن کسی پر بھی دستخط نہیں کیے گئے۔

محکمۂ ہائیر ایجوکیشن کے نوٹیفیکشنز میں گورنر کی سفارشات کا کوئی تذکرہ نہیں۔ قانون کے مطابق گورنر کے لیے 10 روز میں سمری پر جواب دینا لازم ہے ورنہ 14 روز بعد سمری خود ہی منظور ہو جاتی ہے، کوئی سمری منظور نہ کرنی ہو تو اس پر اعتراض لگانا ضروری ہے جبکہ گورنر صرف تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں میں مفاہمت کے ساتھ ایسا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے