مریم نواز

پنجاب میں معذور افراد کے ماہانہ وظائف میں اضافہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب نے چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ 30 ہزار اسپیشل افراد کو 3 سال تک ماہانہ ساڑھے 7 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نےخصوصی اجلاس میں چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کا جائزہ لیا، وزیراعلی مریم نواز نے وہیل چیئرکےلئےآگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ منسٹرہمت کارڈ پراجیکٹ کے تحت پہلے فیز میں اسپیشل افراد کو 3 سال کے لئے ماہانہ وظائف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ چھ ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 7 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

وزیراعلی مریم نواز نے وہیل چیئر کے لئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے خصوصی اجلاس میں چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔

اطلاعات کے مطابق اسپیشل افراد کو دوسرے مرحلے میں 14 قسم کے معاون آلات جن میں وہیل چیئر، ہیرنگ ایڈ، ٹرائی سائیکل، بریل شامل ہیں، دیئےجائیں گے، جبکہ اسپیشل افراد کو مرحلہ وار سبسڈئز پبلک ٹرانسپورٹ سہولت اور لون بھی دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بھر میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء کا آغاز

کراچی (پاک صحافت) سندھ بھر کے شہریوں کے لیے خوش خبری اب صوبے کی تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے