پنجاب حکومت نے ہتکِ عزت قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے ہتکِ عزت قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ہتکِ عزت قانون کے تحت ٹرائل سے قبل 30 لاکھ روپے تک ہرجانے کا نوٹس بھجوایا جا سکے گا۔

قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے چند روز قبل بل پر دستخط کیے تھے۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد ہتکِ عزت قانون پنجاب میں فوری نافذ العمل ہو گا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتکِ عزت بل قانون بن گیا۔

قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے بل پر دستخط کیے تھے۔ گزشتہ دنوں صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود پنجاب اسمبلی میں ہتکِ عزت بل 2024ء منظور کر لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے