پنجاب اور اسلام آباد کے بجلی صارفین کو بلوں میں ریلیف کا بل منظور

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کابینہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے صوبے کے صارفین کے لیے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی منظوری دے دی۔ صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہوا۔ کابینہ نے عوام کو ریلیف دینے پر نواز شریف کے ویژن، مریم نواز اور بجلی کے بلوں میں ریلیف میں معاونت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ 46 ارب روپے سے بجلی کے بلوں میں ریلیف نواز شریف کا ویژن ہے اس لیے کریڈٹ ان کو ملنا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھی ریلیف میں معاونت پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جلد سولر پینل پروگرام شروع ہو جائے گا، اگلی گرمیوں میں بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے کام ابھی سے شروع کر دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا وعدہ پورا کر دیا، پنجاب اور اسلام آباد کےصارفین کو اگست اور ستمبر کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ ریلیف سے 200 سے 500 یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے گھریلو صارفین مستفید ہوں گے، ریلیف کے ساتھ 20 لاکھ بجلی کے بل ادائیگی کے لیے صارفین تک پہنچ چکے ہیں، ہر بل پرحکومت پنجاب کی سبسڈی اور واجب الادا رقم سے متعلق درج ہے، اسلام آباد کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین کو بھی بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ 46 ارب سے بجلی بلوں میں ریلیف کی تشہیر دوسروں نے کی اس لیے ان کا شکریہ، عوام کو بجلی کے بل میں ریلیف پر مخالفین کو ہونے والی پریشانی سے حیرانی ہوئی، بلوں میں ریلیف دینے پر پریس کانفرنس کی گئیں، مقابلہ بازی کی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجلی کے بل میں ریلیف لوگوں پراحسان نہیں بلکہ ان کاحق ہے، کام کرنے اور باتیں کرنے والوں میں بہت واضح فرق ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بلوں میں ریلیف فوری اقدام ہے، پائیدار ریلیف کے لیے سولر پینل پروجیکٹ لا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے