پشاور کے پانچ اہم علاقوں کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

بازار

پشاور (پاک صحافت) انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پشاور کے پانچ اہم علاقوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے فیصل کالونی، حیات آباد فیز 6، فقیرآباد، زریاب کالونی اور اعجاز آباد کے علاقوں کو انتظامیہ نے سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ مذکورہ علاقوں میں اشیاء خورد و نوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور، ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ علاقوں میں مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اور متعلقہ علاقوں میں آمد و رفت بھی بند رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے