پاکستان کی ترکیہ کیلئے اہمیت کچھ مختلف ہے، ترک وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترک وزیرِ خارجہ حاقان فدان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترکیہ کیلئے اہمیت کچھ مختلف ہے۔ اسلام آباد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات انتہائی مفید رہی، ان کے ساتھ مختلف معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان غیر متزلزل دوستی ہے، ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کی جغرافیہ کی وجہ سے اسٹریٹیجک اہمیت ہے۔ ترک وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ خطے کے امن کے لیے اسٹریٹیجک پارٹنرز ہیں، پاکستان ہمارا قریبی دوست اور برادر ملک ہے، پاکستان کا علاقائی اور عالمی سطح پر اہم کردار ہے۔

حاقان فدان نے کہا کہ ہم نے دو طرفہ تعلقات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا، ہم نے غزہ کی صورت حال پر بھی بات چیت کی، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی تعاون کے مواقع پر بات چیت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران میں حادثے کا سنتے ہی ترکیہ نے ہنگامی مدد کی، ایرانی صدر، وزیرِ خارجہ کی وفات پر ایران سے افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے