اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے ایران کے راسک پولیس ہیڈکوارٹر پر دہش گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔
واضح رہے کہ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ ہے، دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے دہشت گرد حملے میں 11 ایرانی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
Short Link
Copied