اسلام آباد (پاک صحافت) حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 8 دسمبر تک پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے، اور اس اجلاس میں بورڈ پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری دے گا۔
حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کی منظوری سے 8 دسمبر تک پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں، 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے جائزے کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ ایگزیکٹیو بورڈ منظوری کے ساتھ ہی رقم پاکستان کو مل جائے گی۔
Short Link
Copied