ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کا معاملہ امریکی سفیر کے سامنے اٹھادیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کا معاملہ امریکی سفیر کے سامنے اٹھادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عام انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں کی تحقیقات سے متعلق امریکی قرارداد کے بعد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم دفتر خارجہ پہنچے ہیں جہاں ان کی ملاقات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی قرارداد کے بعد یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے، ملاقات میں امریکی قرارداد اندرونی معاملات میں مداخلت قرار گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستانی تحفظات سے امریکی سفیر کو آگاہ کیا اور قرارداد کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے