جلیل عباس جیلانی

پاکستان ایس سی او میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایس سی او میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ ایس سی او فورم امن اور معیشت کی بحالی کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہے۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ایس سی او ممبران کان کنی، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، سی پیک علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک سے ایس سی او ممالک کے روابط کو فروغ ملے گا، ہمیں ہر میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے