پاک چائنہ

پاک چین مشترکہ اعلامیے میں دہشت گردی پر دہرا معیار مسترد، سی پیک کی اہمیت پر زور

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور چین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں دہشت گردی پر دہرا معیار مسترد کرتے ہوئے سی پیک کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک اونچائی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھنا جاری رکھیں گے، پاکستان اور چین کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کریں گے اور دونوں ممالک کے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی اور فلاح و بہبود کو فروغ دیں گے۔

پاکستان اور چین نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے پانچ روزہ دورہ چین کے اختتام پر جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقین نے علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ پاکستان اور چین کی کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون پر زور دیا گیا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاک چین دفاعی تعاون خطے میں اسٹریٹجک توازن کے لیے اہم ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کے امن پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کے امن پر کسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے