شہباز شریف

پاک فوج کے افسران و جوان پاکستان کی سرزمین کو فتنہ الخوارج سے پاک کررہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے افسران و جوان پاکستان کی سرزمین کو فتنہ الخوارج سے پاک کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ عزیر محمود نے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے 4 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے بہادر افسران، جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہمارے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پوری قوم کا فخر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے