وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

(پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ آپ کی صحت و سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے 25 سال کا دیرینہ تعلق ہے، عزت و احترام والا رشتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے