اعظم نذیر تارڑ

وفاقی حکومت کا خواتین کا استحصال روکنے کیلیے قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال صدیوں سے ہورہا ہے جس کو روکنے کیلیے اب قانونی سازی بہت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قوانین بنانا اور ان پر عملدرآمد کرانا دو الگ الگ معاملات ہیں، پارلیمنٹ میں آج ایک معاملے پر تین لفظوں کی ایک ترمیم تھی اور اس کے لئے تین گھنٹے لگ گئے،اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ہمارے ہاں قانون کی پاسداری ویسی نہیں ہے جیسا کہ مغرب میں ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے حوالے سے قوانین بنانے اور عملدرآمد کرانے پر وزیراعظم نے صوبوں کے ساتھ یہ معاملہ اٹھانے کا کہا ہے، صدیوں سے خواتین کا استحصال ہو رہا ہے اب اسے روکنے کا وقت آگیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی نے بہت مضبوط جج مینٹ دی ہے کہ خواتین کے حقوق پر کوئی سستی نہ دکھائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم اورنگزیب کا اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر ردعمل

لاہور (پاک صحافت) سینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر ردعمل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے