عبدالعلیم خان

وطن عزیز کے دفاع کیلئے جانیں داو پر لگانے والے حقیقی ہیرو ہیں۔ عبدالعلیم خان

اسلام آباد (پاک صحافت) علیم خان کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع کے لئے جانیں داو پر لگانے والے حقیقی ہیرو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سیکیورٹی فورسز کو بروقت کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے ضلع ٹانک میں کامیاب کارروائی کر کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ سیکیورٹی کے ادارے ایک مرتبہ پھر اپنی ذمہ داریوں سے اعلی انداز میں عہدہ برآ ہوئے ہیں۔

علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ معصوم شہریوں اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے کسی نرمی اور رعایت کے مستحق نہیں۔ ہر پاکستانی اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور انہیں سلام پیش کرتا ہے، عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لئے جانیں داو پر لگانے والے ہم سب کے حقیقی ہیرو ہیں۔

صدر آئی پی پی اور وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر کو دہشت گردی کے عفریت سے پاک کرنے کے لئے ہم سب ہمیشہ پرعزم ہیں۔ آخری دہشت گرد کی ہلاکت تک امن دشمنوں کے خاتمے کا مشن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے