اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن کو ٹیلیفون کر کے عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بات چیت کے دوران نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عید کے موقع پر فلسطین اور کشمیر کے عوام پر ظلم و جبر کے خاتمے کیلئے دعا کی۔