مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کی مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عید کی چھٹیاں ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، اوور چارجنگ کی صورت میں مسافروں سے وصول کردہ کرایہ واپس کرائیں اور بس عملے پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کی فٹنس چیک کریں، قابل مرمت گاڑیوں کو ہرگز مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے، کسی روٹ پر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ نہ کرنے دی جائے، ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرائی جائے۔

خیال رہے کہ بقرعید کی چھٹیوں پر وزیر اعلی پنجاب نے ٹرانسپورٹرز کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا کہ تمام مسافروں سے مقررہ کرایہ وصول کیا جائے، اضافی کرائے کی وصولی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے