مریم نواز

وزیراعلی پنجاب نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظرانتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز نے اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے نکاسی آب کے لیے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا کو متحرک رہنے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ لاہور میں بارش کے پانی کے بروقت اخراج کے لیے کاوشیں قابل تحسین ہیں، بارشوں کے پانی کے نکاس تک متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں، انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ کسی سڑک پر بارش کا پانی زیادہ دیر تک جمع نہیں ہونا چاہیئے، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، نشیبی علاقوں کے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، دیہی علاقوں میں پیشگی مال مویشیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات بھی کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے