ارشد ندیم

وزیراعظم کی ہدایت پر 14 اگست پر عزم استحکام کے عنوان سے ڈاک ٹکٹ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر ملک کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر عزم استحکام کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جاری کیے جانے والے ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے جیولن تھرور ارشد ندیم کی تصویر لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ڈاک ٹکٹ کو عزم استحکام کا عنوان دیا گیا ہے جو ملک کی ترقی اور استحکام کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس کے علاوہ ڈاک ٹکٹ پر مینار پاکستان کی تصویر کو شامل کر کے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور اس کی علامتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر جاری کردہ ڈاک ٹکٹ آنے والی نسلوں کو پاکستان کی آزادی کی جدوجہد، قربانیوں اور حکومت پاکستان کی ملکی استحکام کے لیے جدوجہد اور عزم سے آگاہ کرے گا۔

خیال رہے کہ 8 اگست کو ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل میں 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے