اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو شاندار سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے قومی ٹیم کو ٹرائی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کی جانب سے سہ ملکی سیریز کی ٹرافی اپنے نام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میچ کے دوران نواز، حیدر اور حارث نے اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ میچ کا شاندار اختتام کیا۔ انہوں نے بابر الیون کے لیے آنے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں جیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے ہرا کر سہ ملکی T20 سیریز اپنے نام کرلی ہے۔
Short Link
Copied