وزیراعظم کی طویل مدتی سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لانے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم سے کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، جس میں شہباز شریف کو سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کےلیے معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کےلیے سرمایہ کاری لائیں، حکومت ہر قسم کی معاونت کرے گی، ملکی معیشت کی ترقی کےلیے سب کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لائی جائے، ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم سے متعلق کمیٹی جلد اپنی تجاویز دےگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ فیس لیس سسٹم سے بندرگاہوں پر کنٹینرز کی کلیرنس کے وقت میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔

دوران ملاقات شرکاء نے گفتگو میں کہا کہ مشاورتی عمل میں شامل کرنا خوش آئند ہے، وزیراعظم کے مشکور ہیں، کاروباری شخصیات نے درپیش مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کاروباری شخصیات کی تجاویز پر مبنی پالیسی اقدامات کا لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے