وزیراعظم کی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی کو پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنیکی ہدایت

شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز کو پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفطات دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں مشاورتی نشست ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے شرکت کی۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی فائنل کال کی احتجاجی صورتحال بھی زیرغور آئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے