وزیراعظم کو صدر طیب اردوان کا فون، عید کی مبارکباد دی

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کو ترک صدر طیب اردوان نے ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کرکے عید الاضحی کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ترکیہ کے صدر اورعوام کو عید کی مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تقریب حلف برداری میں مدعو کرنے پر ترکیہ کے صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دونوں رہنماوں نے معاشی، دفاع و دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے