شہباز شریف

وزیراعظم کا وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے پر غور کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف تمام جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے، جبکہ اے پی سی کی تاریخ کا تعین وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے تقریب سے خطاب بھی کیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے