شہباز شریف

وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کی کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کےلیے اہم قدم اٹھالیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 10روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز دی تھی۔

تجویز میں صنعتوں کو یہ پیکیج عالمی منڈی میں اشیاء کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق پیکیج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق پیکیج سے صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی، روزگار میں اضافہ ہوگا، صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بھر میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء کا آغاز

کراچی (پاک صحافت) سندھ بھر کے شہریوں کے لیے خوش خبری اب صوبے کی تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے