وزیراعظم کا تختہ بیگ پوسٹ پر شہید سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرکی تختہ بیگ پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے شہید پولیس اہلکار اعجاز اور شہید ایف سی اہلکار شہزاد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے کیلئے متحد ہے۔

اس کے علاوہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس چوکی پردہشتگردحملہ ناکام بنانے پر ایف سی اورپولیس کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور ایف سی کی قربانیوں کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔ واضح رہے کہ تختہ بیگ پوسٹ پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے