شہباز شریف

وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں توسیع کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی میں توسیع کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، تجارت اور اطلاعات وزرا کمیٹی کے رکن بن گئے، وزیراعظم شہباز شریف خود کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی کے چئیرمین ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی میں خزانہ، دفاع، منصوبہ بندی اور آئی ٹی کے وفاقی وزرا شامل ہیں توانائی، فوڈ سیکیورٹی، آبی وسائل، سرمایہ کاری، صنعت اور پیٹرولیم کے علاوہ قانون و انصاف کے وزرا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کمیٹی کے اجلاسوں میں آرمی چیف، وزراء اعلی اور نیشنل کوآرڈینیٹر کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا، وزیراعظم شہبازشریف نے 27 مئی 2024 کو کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی تشکیل دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے