شہباز شریف

وزیراعظم نے ناراض بلوچوں کو مل بیٹھ کر گلے شکوے دور کرنے کی دعوت دے دی

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ناراض بلوچوں کو مل بیٹھ کر گلے شکوے دور کرنے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو بلوچستان اور پاکستان کی خیرخواہی چاہتا ہے اسے گلے لگائیں گے، خارجی طاقتوں کو ہم سب جانتے ہیں۔ ہم نے عام آدمی کو ریلیف دینا ہے، وفاق بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آپ کے ساتھ ہے، اگر بلوچستان اور کے پی میں سرمایہ کاری لانی ہے تو سکیورٹی ہماری سب سے پہلی ضرورت ہے، ہم دہشت گردی کے ناسور کو مل کر ختم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گوادر کے حوالے سے میں شکایت نہیں کر رہا، گوادر میں سیف سٹی بند کردیا گیا، گوادر ان شاءاللہ ریکوڈک کی کانوں سے زیادہ فائدہ مند ہوگا، ہم گوادر کو شاندار پورٹ بنانے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہے جس کی کئی وجوہات ہیں، اگر 500 ارب سبسڈی کا پیسا بلوچستان کی ترقی خوشحالی پر لگا ہوتا تو یہاں ترقی ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے