ارشد ندیم

وزیراعظم نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ملاقات کیلئے بلا لیا، انعام کا اعلان متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ملاقات کے لیے بلا لیا جبکہ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے انعام کا اعلان متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اس دوران وزیراعظم کی جانب سے ارشد نعیم کے لیے انعام کا اعلان کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم ارشد ندیم کی بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں آج شام استقبالیہ دیا جائے گا، تقریب میں سابق اولمپینز وفاقی وزراء اور اعلی حکام شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے